Tuesday, 7 February 2017
میلاد کمیٹی تونسہ شریف کا اجلاس زیر صدارت سید دستگیر شاہ بخاری منعقد ہوا
تونسہ شریف-- میلاد کمیٹی تونسہ شریف کا اجلاس زیر صدارت سید دستگیر شاہ بخاری منعقد ہوا ،جس میں کثیر تعداد میں ارکان میلاد کمیٹی نے شرکت کی اس موقع پر جنرل سیکرٹری میلاد کمیٹی محمد شہاب الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5فروری کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے دنیا بھر کے مسلمان جہاں غیر مسلم قوتوں کی ساز ش کاشکار ہیں وہاں کشمیری مسلمانوں سے آزادی سے جینے کا حق چھین لیا گیا جنت نظیر وادی کو بھارت نے مسلمانوں کے خون سے رنگین کیا ہوا ہے کشمیری مسلمان اپنی آزادی کیلئے بھارتی بربریت کا مقابلہ کررہے ہیں مگر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک ان کی اس جدوجہد سے عملاً لاتعلق دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کا کردار انتہائی افسوسناک ہے اس موقع پر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے ان کا کھل کر ساتھ دیا جائے اور عالمی سطح پر ان کے حقوق کی کی جنگ لڑی جائے اجلاس کے اختتام پر کشمیریوں کی آزادی کیلئے دعا کی گئی اجلاس میں پیر علاء الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment