Monday, 13 February 2017

دنیا میں ابدی زندگی صرف حضور پاک ﷺ کی غلامی سے ہی نصیب ہو سکتی ہے

تونسہ شریف -- میلاد کمیٹی تونسہ شریف کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی کا انعقاد پڑدان شرقی میں کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی شوکت سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا میں ابدی زندگی صرف حضور پاک ﷺ کی غلامی سے ہی نصیب ہو سکتی ہے اور آخرت میں دوزخ سے نجات راستہ بھی صرف محبت محبوبِ خدا کا راستہ ہے انہوں نے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلمانوں کی زندگی مال و دولت سے نہیں بنتی غلامی ءِ رسول ہی ایمان والوں کی حیات ہے اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں ضروری ہے کہ مساجد کو اہتمام سکے ساتھ آباد کیا جائے تمام مسلمان اپنے بچوں کو دینی تعلیمات اور محبت رسول ﷺ سے روشناس کرائیں نماز پنجگانہ اور شرعی احکامات کی پا بندی کریں اسی میں ہی دنیا و آخرت میں انسان کی نجا ت ہے 

No comments:

Post a Comment

قرآن پاک پارہ اول