تونسہ شریف-- تحریک اہلسنت پاکستان امام احمدرضاکے مشن کو جاری رکھے گی۔ اِن خیالات کا اظہار تحصیل صدر حافظ محمد زین آرائیں نے ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس کی صدارت علامہ محمد عثمان سعیدی نے کی ۔اس موقع پر تحریک اہلسنت پاکستان کے تحصیل صدر حافظ محمد زین آرائیں نے تحصیل تونسہ کی یونٹ سازی بھی کی۔ تحریک اہلسنت پاکستان تحصیل تونسہ کے سرپرست اعلیٰ علامہ محمد عثمان سعیدی ‘سردا روزیر خان ملکانی سینئر نائب صدر ‘حافظ غلام صدیق لغاری نائب صدر‘محمد فہیم قادری جنرل سیکرٹری ‘عنایت اللہ باروی جوائنٹ سیکرٹری ‘حافظ محمد رمضان سکھانی فنانس سیکرٹری ‘سوشل میڈیا انچارج محمد اسماعیل ‘محمد عمر فاروق اور محمد عرفان کو نامزد کیا گیا تحصیل صدر حافظ محمد زین آرائیں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی امید کی ہے کہ تحریک اہلسنت کو فعال کرنے کیلئے تمام عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اس موقع پر مفتی محمد بلال نقشبندی ‘ڈاکٹر حمید بخش نظامی ‘عصمت اللہ باروی ‘محمد ساجد بغلانی ‘محمد اسلم ملغانی‘قاری محمد عمر سعیدی ‘ربنواز خان ملکانی ‘شاہنواز لنگاہ نظام الدین ملکانی قاری عبدالحفیظ ودیگر نے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم تحصیل صدر کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے ۔
No comments:
Post a Comment