تونسہ شریف (نامہ نگار)میلاد کمیٹی تونسہ شریف کے زیر اہتمام پندرہ روزہ محفل درود و سلام غزالی مسجد چوکی والہ میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد کمیٹی کے ارکان اور عوام نے شرکت کی اس موقع پر میلاد کمیٹی کے مبلغ مولانا صابر حسین اور سیکرٹری نشرو اشاعت غلام اکبر خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان بے پناہ برکتوں اور عظمت والا مہینہ ہے ہمیں نماز روزہ افطاری ودیگر عبادات کے ساتھ ساتھ زیادہ سے درود و سلام حضوراکرم ﷺ کی ذات مبارک پر بھیجنا چا ہئے کیونکہ خود خدا پاک اور اس کے فرشتے آپ ﷺ پر درود وسلام کی تحفے بھیجتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہوٹل مالکان ماہ رمضان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے از خود اپنے ہوٹل بند رکھیں انہوں نے علاقہ کے عوام سے اپیل کی کہ میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام ہر پندرہ روز بعد ہونے والی محفل درود وسلام میں خود بھی شرکت کریں اور دوستوں کو بھی شرکت کی دعوت دیں
No comments:
Post a Comment