Friday, 24 March 2017

ہر پندرہ روز بعد چوکی والا میں محفل درود و سلام کا سلسلہ شروع کردیا گیا

تونسہ شریف ۔۔ میلاد کمیٹی تونسہ شریف کے جنرل سیکرٹری محمد شہاب الدین نے کہا ہے کہ میلاد کمیٹی کے زیر ہر پندرہ روز بعد چوکی والا میں محفل درود و سلام کا سلسلہ شروع کردیا گیا جس میں مقامی لوگ بھر پور شرکت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ زندگی عارضی ہے ہر انسان پر موت آنی بہتر ہے کہ ہم اپنی زندگی کا زیادہ سے زیادہ وقت خدا تعالیٰ اور اس کے پیارے محبوب کی اطاعت میں گزاریں انہوں نے مزید کہا پاکستان میں امن قیام کیلئے پاک فوج کی طرف سے تحصیل تونسہ سمیت ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں کیونکہ جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوتا تب تک مساجد اوراولیاء اللہ کے مزارات سے عوام کا بے خوف ربط نہیں رہے گا دریں اثنا غزالی مسجد چوکی والہ میں درود سلامکی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی سلامی اوراسلام کی سر بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور خواجہ عبدالمطلب سلیمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا 

قرآن پاک پارہ اول